Showing posts with label Bakra Eid Recipes. Show all posts
Showing posts with label Bakra Eid Recipes. Show all posts

Masala Roast Chicken, Hot n Sour Soup & BBQ Chicken Noodles By Zubaida Tariq

CHICKEN, POULTRY VIDEO RECIPES

GOSHT KA PULAO

اجزاء:
گوشت ایک کلو
گھی ایک پاؤ
گرم مصالحہ سوکھا، دھنیا، سونف حسب پسند
چاول ایک سیر
پیاز، لہسن، ادرک بقدر ضرورت

ترکیب:
گوشت کا پلاؤ بالکل مرغی کے پلاؤ کی طرح پکا لیں۔ وہی مصالحہ استعمال کر یں اور پکانے کے طریقہ میں صرف مرغی کی جگہ آپ بکرے کا گوشت استعمال کر لیں۔
Gosht ka Pulao Recipe in Urdu is really healthy recipe as traditional cooking recipes. It is very easy to prepare and gives you unique taste of Rice, Biryani, & Pulao. 

CHICKEN BIRYANI

اجزاء:
چکن - سوا کلو
چاول - ایک کلو
ادرک لہسن پسا ہوا - دو کھانے کے چمچ
نمک - حسب ذائقہ
پیاز (باریک کٹی ہوئی) - تین عدد درمیانی
ٹماٹر (باریک کٹے ہوئے) - چھ عدد درمیانے
دہی (پھینٹا ہوا) - ایک پیالی
سفید زیرہ - ایک چائے کا چمچ
ہلدی پسی ہوئی - ایک چائے کا چمچ
لال مرچ پسی ہوئی - دو کھانے کے چمچ
دھنیا پسا ہوا - ایک کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ پسا ہوا - ایک کھانے کا چمچ
ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) - چھ سے آٹھ عدد
ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا) - آدھی گٹھی
پودینہ (باریک کٹا ہوا) - آدھی گٹھی
ثابت گرم مصالحہ - دو کھانے کے چمچ
زردے کا رنگ - ایک چٹکی
دودھ - ایک پیالی
کیوڑہ ایسنس - چند قطرے
کوکنگ آئل - ایک پیالی
 
ترکیب:
دیگچی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے پانچ منٹ گرم کر کے ثابت گرم مصالحہ ڈال دیں- جب کڑکڑانے لگے تو پیاز ڈال کر سنہرا فرائی کر لیں-

ادرک٬ لہسن٬ ہلدی اور زیرہ ڈال کر دو سے تین منٹ تک چمچ چلائیں اور پھر ٹماٹر شامل کر کے اتنی دیر پکائیں کہ ٹماٹر گل جائیں-

جب ٹماٹر اچھی طرح گل جائیں اور ایک پیسٹ کی شکل میں آ جائیں تو چکن٬ نمک٬ لال مرچ٬ پسا ہوا دھنیا٬ پسا ہوا گرم مصالحہ٬ ہری مرچیں٬ ہرا دھنیا اور پودینہ ڈال دیں- پھر دہی ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور درمیانی آنچ پر بارہ سے پندرہ منٹ تک پکائیں-

چاولوں کو تھوڑے سے ثابت گرم مصالحے کے ساتھ ایک کنی (مکمل ابلنے سے تین چار منٹ پہلے) ابال کر چھلنی سے پانی چھان لیں-

بڑے سائز کی دیگچی میں چکن کو پھیلا کر رکھیں اور اس کے اوپر چاولوں کی تہہ لگا دیں- دودھ میں زردے کا رنگ اور کیوڑہ ایسنس ملا کر چاولوں پر چھڑ ک دیں-

دیگچی کو ڈھک کر پندرہ سے بیس منٹ کے لیے گرم توے پر رکھ کر ہلکی آنچ پر(دم پر) پکائیں-

Khushbodar Gosht : خوشبودار گوشت

اجزاء:
گوشت ایک کلو
نمک مرچ حسب ذائقہ
گرم مصالحہ ایک چمچ پسا ہوا
الائچیاں ایک چھٹانک
پیازایک پاؤ
گھی حسب ضرورت
دھنیاچند پتے

ترکیب:
گوشت دھو کر پیاز کتر کر اور نمک مرچ ڈال کر گلنے کے لیے چولہے پر رکھ دیں اور الائچیوں کے دانے سل پر باریک پیس لیں گوشت گل جائے تو ہلکی آنچ پر بھونیں اور پسی ہوئی الائچیاں ڈال کر بھونیں جب گھی نظر آنے لگے تو دھنیا کتر کر ڈال دیں
-

Degi balti gosht : دیگی بالٹی گوشت

اجزاء:
بکرے کا گوشت ایک کلو
ادرک (پسا ہوا) ایک چائے کا چمچ
لہسن(پسا ہوا) ایک کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ(ثابت) ایک چائے کا چمچ
ٹماٹر ایک پاؤ
ثابت زیرہ ایک کھانے کا چمچ
ثابت دھنیا دو کھانے کے چمچے
ہری مرچ چھ عدد
ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ(باریک کٹا ہوا)
کوکنگ آئل ایک کپ

ترکیب:
ثابت دھنیا اور ثابت زیرہ دونوں کو توے پر بھون لیں۔ ایک دیگچی میں کوکنگ آئل گرم کر یں اور اس میں ادرک ولہسن اور گوشت ڈال کر پکائیں نمک اور کالی مرچ ڈال کر بھونیں۔ دس سے پندرہ منٹ بعد ایک کپ پانی شامل کر کے گوشت گلنے کے لئے ڈھانپ کر پکنے دیں۔ جب گوشت آدھا گل جائے تو ٹماٹر ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ جب گوشت گل جائے تو ثابت ہری مرچ ، ثابت دھنیا اور زیرہ ڈال کر بھون لیں۔ پھر ہرا دھنیا شامل کر دیں۔ دیگچی بالٹی گوشت تیار ہے۔

headrabadi korma

اجزاء:
گوشت مٹن ایک کلو
پیاز ایک پاؤ
دہی ایک پاؤ
ٹماٹر(بڑا) ایک عدد
مونگ پھلی(پسی ہوئی) ایک کھانے کا چمچ
تل(پسے ہوئے) ایک کھانے کا چمچ
خشخاش(پسی ہوئی) ایک کھانے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر دو کھانے کے چمچ
دھنیا پاؤڈر دو چائے کا چمچ
ہلدی آدھا چائے کے چمچ
نمک دو چائے کا چمچ
تیل ایک کپ
ادرک، لہسن پیسٹ دو چائے کے چمچ
لیموں کا جوس ایک عدد
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

ترکیب:
پیاز کاٹ کر تیل میں فرائی کر لیں پھر اس میں گوشت، ادرک، لہسن، لال مرچ، دھنیا، ہلدی ، نمک ڈال کر بھون لیں پھر اس میں اتنا پانی ڈالیں کہ گوشت گل جائے جب بھون جائے تو دہی کو ٹماٹر کے ساتھ گرائنڈر کر کے ڈالیں پھر دہی مونگ پھلی، تیل اور خشخاش ڈال کر بھون لیں۔ پھر شوربہ کر یں اور گرم مصالحہ اور لیمن جوس ڈال کر دم پر رکھ دیں۔ پانچ منٹ بعد ڈش میں نکال کر ہرے دھنیے سے گارنش کر یں۔

Badami korma

اجزاء:
بکری کا گوشت (گول بوٹی والا) ایک کلو
باریک پیاز تین عدد
ثابت دھنیا دو چائے کے چمچ
دہی ایک پیالی
لال دیگی مرچ چار عدد
چھوٹی الائچی چھ عدد
سیاہ زیرہ چائے کا چمچ
لہسن ادرک ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ( پسا ہوا ) چائے کا ایک چمچ
تیل ایک پیالی
نمک حسب ذائقہ
بادام 10سے15عدد

ترکیب:
ایک دیگچی میں تیل ڈال کر پیاز گولڈن براؤن کر لیں جب براؤن ہو جائے تو اس کو نکال کر ایک کاغذ پر پھیلا دیں۔ اب گوشت کو ایک پیالے میں ڈال دیں دہی، لہسن، پیاز، ادرک ، دیگی لال مرچ، گرم مصالحہ،(تھوڑے سے پانی میں ابال کر دھنیے کے ساتھ گرینڈر میں پیس لیں)گوشت میں ملا دیں۔ اب مصالحہ ملا ہوا گوشت تیل میں ڈال دیں ساتھ پیاز بھی کرش کر کے ملا دیں اور ہلکی آنچ میں پکنے دیں۔ جب گوشت کا پانی خشک ہو جائے تو بھون کر ڈیڑھ پیالی گرم پانی ڈال کر پھر سے ہلکی آنچ پر 10منٹ کے لئے رکھ دیں۔ اس کے بعد سیاہ زیرہ اور چھوٹی الائچی پیس کر ڈال دیں۔ بادام ڈال کر ہلکی آنچ پر دوبارہ دم پر رکھ دیں۔ جتنی دیر دم پر رکھیں گے اتنا ہی مزیدار ہوگا۔ گرم گرم بادامی قورمہ شیر مال کے ساتھ سرو کر یں۔

Afghani tikka

اجزاء:
گوشت ڈھائی کلو
نمک دوٹی اسپون
ٹماٹر آدھا پاؤ
چربی آدھا کلو
پسی ہری مرچ آدھاپاؤ

ترکیب:
۔گائے کے گوشت کی چوکور بوٹیاں بنوالیں اور اتنے سائز کی چربی کی بوٹیاں بھی بنوائیں مثلاً اگر ڈھائی کلو گوشت ہے تو آدھا کلو خالص چربی ہواور گوشت ایسی جگہ کا لیں جو جلد گل جائے۔
2۔گوشت کو دھو کر اس میں نمک اور پسی ہوئی ہری مرچ لگائیں اور خوب مکس کر یں۔
3۔دو گھنٹے کے لئے رکھ دیں جس وقت سیخ لگانی ہو پہلے ایک بوٹی پھر چربی اور اس کے بعد ٹماٹر کا چوکور ٹکڑا اسی طرح باقی سیخ پر جتنی بوٹیاں آسکیں ، چڑھا لیں اور کوئلوں پر سرخ کر لیں مزے دار افغانی کباب تیار ہیں۔ قندھاری نان کے ساتھ سرو کر یں۔

Anjeer wale seekh kabab

اجزاء:
قیمہ ایک کلو
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچہ(کالی مرچ، لونگ، دار چینی)
انجیر 6-8عدد
ثابت بھنے ہوئے چنے کپ
ثابت سرخ مرچیں 8عدد
نمک حسب ذائقہ
دہی ایک کپ
گھی ایک کپ

ترکیب:
قیمے کو سل پر باریک پیس لیں۔ گرم مصالحے میں انجیر، نمک بھنے ہوئے چنے اور ثابت سرخ مرچیں شامل کر کے پیس لیں۔ (مصالحہ جتنا باریک ہوگا، کباب اتنے ہی مزیدار بنیں گے) پسے ہوئے مصالحے میں قیمہ اور دہی شامل کر دیں ساتھ گھی گرم کر کے ڈال دیں۔ تمام آمیزے کو اچھی طرح مکس کرکے سیخوں پر رکھ کر آہستہ آہستہ دبا کر اس پر دھاگہ لپیٹ کر کوئلوں پر پکائیں۔ لذیذ سیخ کباب تیار ہیں اس بات کا خیال ہمیشہ رکھیں کہ جب گوش کااستعمال زیادہ ہو تو اس کے ساتھ سلاد‘ دہی کے رائتے یا پودینے کی چٹنی ہونا ضروری ہے۔ کیونکہ یہ اشیاء کھانا ہضم کرنے میں معاونت بھی کرتی ہیں اور گوشت کے مضر اثرات کو بھی گھٹاتی ہیں۔ ان سیخ کبابوں کے ساتھ پیاز اور ٹماٹر کا سلاد بنا کر تا فتان کے ساتھ سرو کر یں۔

Mewah dar korma


Mutton Raan Special : Recipe


Fried Kaleji Shashlek : Recipe


Crispy Kaleji : Recipe


Roasted kaleji : Recipe


Bong paye ki Nehari : Recipe


Bakre ke paye : Recipe


Masaley Dar Ran


Sekh Qufli Kabab

Ingredients:
Meat 1 kg
Clove 9 masha
Onion 125 grams
Dried coriander 1 tola 8 masha
Red pepper 2 tola
Ghee 125 grams
Black pepper 2 tola
Ginger 5 tola 8 masha
Salt 3 tola
Yoghurt and plain flour as required
Almond few kernels

Method:
Chop meat pieces on slab and apply ginger\'s extract and onion\'s extract then mix spice with yoghurt and apply on pieces.
Then tie them on iron sticks and cook on fire then un tie then from sticks.
Chop onion into fine oieces and fry it into small quantity of ghee.
Then mix it with small quantity of ghee and red pepper and garnish with spice and place inside the meat\'s pieces and fold them.
Now again tie
these pieces on iron sticks.
Mean while chop some almonds and mix with plain flour and yoghurt.
Garnish this mixture with cloves.
When the kababs are cooking
on iron sticks then apply this mixture on kababs.
Delicious kababs are ready.

Seekh Kabab


Turkish Tikkey

Ingredients:
1) Beef meat half kg
2) Salt and pepper as required
3) Potato half kg
4) Tamarinds 3 spoon

Method:
1.Boil the meat pieces.
2.Boil potatoes.
3.Tender the meat and Potato bhurta.
4.Remove the tamarind's seed and mix salt and pepper.
5.Now prepare the layers of meat and potato into a boiler. Pour tamarind over it.
6.Granish salad and serve it.