GNN Ads
اجزاء:
بکری کا گوشت (گول بوٹی والا) ایک کلو
باریک پیاز تین عدد
ثابت دھنیا دو چائے کے چمچ
دہی ایک پیالی
لال دیگی مرچ چار عدد
چھوٹی الائچی چھ عدد
سیاہ زیرہ چائے کا چمچ
لہسن ادرک ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ( پسا ہوا ) چائے کا ایک چمچ
تیل ایک پیالی
نمک حسب ذائقہ
بادام 10سے15عدد
بکری کا گوشت (گول بوٹی والا) ایک کلو
باریک پیاز تین عدد
ثابت دھنیا دو چائے کے چمچ
دہی ایک پیالی
لال دیگی مرچ چار عدد
چھوٹی الائچی چھ عدد
سیاہ زیرہ چائے کا چمچ
لہسن ادرک ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ( پسا ہوا ) چائے کا ایک چمچ
تیل ایک پیالی
نمک حسب ذائقہ
بادام 10سے15عدد
ترکیب:
ایک دیگچی میں تیل ڈال کر پیاز گولڈن براؤن کر لیں جب براؤن ہو جائے تو اس کو نکال کر ایک کاغذ پر پھیلا دیں۔ اب گوشت کو ایک پیالے میں ڈال دیں دہی، لہسن، پیاز، ادرک ، دیگی لال مرچ، گرم مصالحہ،(تھوڑے سے پانی میں ابال کر دھنیے کے ساتھ گرینڈر میں پیس لیں)گوشت میں ملا دیں۔ اب مصالحہ ملا ہوا گوشت تیل میں ڈال دیں ساتھ پیاز بھی کرش کر کے ملا دیں اور ہلکی آنچ میں پکنے دیں۔ جب گوشت کا پانی خشک ہو جائے تو بھون کر ڈیڑھ پیالی گرم پانی ڈال کر پھر سے ہلکی آنچ پر 10منٹ کے لئے رکھ دیں۔ اس کے بعد سیاہ زیرہ اور چھوٹی الائچی پیس کر ڈال دیں۔ بادام ڈال کر ہلکی آنچ پر دوبارہ دم پر رکھ دیں۔ جتنی دیر دم پر رکھیں گے اتنا ہی مزیدار ہوگا۔ گرم گرم بادامی قورمہ شیر مال کے ساتھ سرو کر یں۔