Showing posts with label photos. Wallpapers. Show all posts
Showing posts with label photos. Wallpapers. Show all posts
2:01 pm
ملالہ کا اصلی چہرہ دیکھیں ۔
جو لوگ میڈیا پر اور فیس بک پر ملالہ ملالہ کرتے ہیں ان لوگوں کے لئے یہ ویڈیو ہے ۔
اس ویڈیو کو دیکھیں کہ کس طرح ملالہ اپنے امریکی ایجنٹ باپ کے ساتھ مل کر پاک آرمی کے جوانوں کو اور آئی ایس آئی کو بدنام کر رہی ہے ۔
شاہد ہم سمجھتے تھے کہ ملالہ صرف طالبان اور اسلام کے کیخلاف بولتی ہے ۔ مگر اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد آپ کو اس لڑکی کا ایجنڈا سمجھ آجائے گا ۔
اور بقول ملالہ کے اسکا آئیڈیل اوباما ہے نا اس لڑکی کو ہمارے نبیﷺ اور نا قائداعظم آئیڈیل لگے ۔
اس کو پاکستانی مسلمان خواتین پتھر کے دور کی لگتی ہیں
اور مسلمان داڑھیوں والے دہشت گرد ۔
میرا کام تھا موٹی موٹی باتیں آپ کے سامنے رکھنا ۔
باقی فیصلہ آپکا ہے ۔
Post by Yoogle Network.
3:53 am
CM Inaugurates Public Welfare Projects at Lodhran & Bahawalpur
وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے لودھراں میں 125 بستروں کے نئے تعمیر شدہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اور کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ انفارمیشن سنٹر کا افتتاح کیا۔لودھراں میں 170 کنال رقبے پر محیط ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال 50 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے افتتاح کے بعد وزیراعلیٰ نے ہسپتال کے مختلف وارڈرز کا معائنہ کیا۔ ہسپتال کے معائنے کے دوران آپریشن تھیٹر میں صفائی کے مناسب انتظامات نہ ہونے پر وزیراعلیٰ نے برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ ہسپتال میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور صفائی کے مناسب انتظامات کئے جائیں۔ انہو ں نے کہا کہ حکومت نے صوبہ بھر میں صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کا عزم کر رکھا ہے اور اس ہسپتال سے علاقے کے لوگوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔ کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ انفارمیشن سنٹر کے افتتاح کے بعد وزیراعلیٰ نے وہاں انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاریخی اقدام سے عوام کو صدیوں کے تکلیف دہ اور فرسودہ نظام سے نجات ملے گی اور فرد اراضی کا حصول اب صرف 30 منٹ میں ممکن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اراضی کے کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کے انقلابی پروگرام سے پٹوار کلچر سے چھٹکارا ملے گا۔
وزیراعلیٰ نے سنٹر میں فرد اراضی کے حصول کے نظام کا خود جائزہ لیا۔
بعدازاں نیو سپورٹس سٹیڈیم لودھراں میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا کہ بہاولپور میں قائم کئے جانے والے قائداعظم سولر پارک سے توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور علاقے کے لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ شمسی توانائی کے منصوبے سے علاقے میں خوشحالی کا انقلاب آئے گا۔ انہوں نے اراضی کے کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ سنٹر کے قیام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی پٹوار کا بوسید ہ نظام دفن ہو جائے گا اور لوگوں کو رشوت ،سفارش اور کرپشن سے نجات ملے گی۔11ارب روپے سے پنجاب بھر کے 36اضلاع میں اراضی کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا کام 2014ء تک مکمل کر لیا جائے گا۔ لودھراں میں اس لینڈ ریکارڈ سنٹرکا ڈیڑھ سال میں کام کی تکمیل احسن اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں 30ارب روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے میٹرو بس منصوبے کو جنگلا بس کہنے والے آج اپنی سیاسی موت مر چکے ہیں۔ پاکستان کے عوام نے مجھے اور نواز شریف کو پانچ سال کیلئے خدمت کرنے کا جو موقع دیا ہے ہم اس اعتماد پر آپ کی دن رات خدمت کرکے پورا اتریں گے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے عوام میں سے5 خواتین سمیت 10 رکنی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا جو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لودھراں کے معاملات کی نگرانی کرے گی۔

3:45 am
Graduation Ceremony at PAF Academy Risalpur
Prime Minister Nawaz Sharif as chief guest at the graduation ceremony of 130 General Duty Pilots GD(P), 75 Engineering, 89 Air Defence Courses and Commissioning Parade of 133 GD(P), 79 Engineering and 14 A&SD Courses at PAF Academy Risalpur.
Post by Yoogle Network.