GNN Ads
وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے لودھراں میں 125 بستروں کے نئے تعمیر شدہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اور کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ انفارمیشن سنٹر کا افتتاح کیا۔لودھراں میں 170 کنال رقبے پر محیط ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال 50 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے افتتاح کے بعد وزیراعلیٰ نے ہسپتال کے مختلف وارڈرز کا معائنہ کیا۔ ہسپتال کے معائنے کے دوران آپریشن تھیٹر میں صفائی کے مناسب انتظامات نہ ہونے پر وزیراعلیٰ نے برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ ہسپتال میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور صفائی کے مناسب انتظامات کئے جائیں۔ انہو ں نے کہا کہ حکومت نے صوبہ بھر میں صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کا عزم کر رکھا ہے اور اس ہسپتال سے علاقے کے لوگوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔ کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ انفارمیشن سنٹر کے افتتاح کے بعد وزیراعلیٰ نے وہاں انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاریخی اقدام سے عوام کو صدیوں کے تکلیف دہ اور فرسودہ نظام سے نجات ملے گی اور فرد اراضی کا حصول اب صرف 30 منٹ میں ممکن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اراضی کے کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کے انقلابی پروگرام سے پٹوار کلچر سے چھٹکارا ملے گا۔
وزیراعلیٰ نے سنٹر میں فرد اراضی کے حصول کے نظام کا خود جائزہ لیا۔
بعدازاں نیو سپورٹس سٹیڈیم لودھراں میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا کہ بہاولپور میں قائم کئے جانے والے قائداعظم سولر پارک سے توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور علاقے کے لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ شمسی توانائی کے منصوبے سے علاقے میں خوشحالی کا انقلاب آئے گا۔ انہوں نے اراضی کے کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ سنٹر کے قیام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی پٹوار کا بوسید ہ نظام دفن ہو جائے گا اور لوگوں کو رشوت ،سفارش اور کرپشن سے نجات ملے گی۔11ارب روپے سے پنجاب بھر کے 36اضلاع میں اراضی کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا کام 2014ء تک مکمل کر لیا جائے گا۔ لودھراں میں اس لینڈ ریکارڈ سنٹرکا ڈیڑھ سال میں کام کی تکمیل احسن اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں 30ارب روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے میٹرو بس منصوبے کو جنگلا بس کہنے والے آج اپنی سیاسی موت مر چکے ہیں۔ پاکستان کے عوام نے مجھے اور نواز شریف کو پانچ سال کیلئے خدمت کرنے کا جو موقع دیا ہے ہم اس اعتماد پر آپ کی دن رات خدمت کرکے پورا اتریں گے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے عوام میں سے5 خواتین سمیت 10 رکنی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا جو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لودھراں کے معاملات کی نگرانی کرے گی۔

Post by Yoogle Network.